منیش شکلا
٨/٤
ڈالی باغ آفیسرس کالونی
لکھنؤ
٢٢٦٠٠١
محترم جناب شمس الرحمان فاروقی صاحب
پرخلوص آداب
بعد سلام سب سے پہلے معذرت کہ اتنی تاخیر سے آپکو سلام پیش کرنے کی ہمّت
جٹا پایا - میں آپکا دل کی گہرائیوں سے شکرگزار اور ممنون ہوں کہ آپ نے
مجھ جیسے نو پیدا تخلیق کار کی ناقص کتاب " روشنی جاری کرو" پہ اپنا بیش
قیمت وقت دے کر اظہار راۓ کی زحمت فرمائی -آپکو برسوں سے پڑھ رہا
ہوں اور آپکی بین ا لاقوامی شخصیت اور علم سے آشنا ہوں - میرے لئے آپکےیہ
چند الفاظ کتنا بڑا اثاثہ ہیں میں بتا نہیں سکتا -آپکے ایک خط نے مجھے
کتنا حوصلہ عطا کیا ہے میں بیان نہیں کر سکتا - کبھی خواب میں بھی نہیں
سوچا تھا کہ آپکے دست مبارک سے لکھا ہوا خط مجھے موصول ہوگا - الله
-آپکو صحتیاب رکھے اور آپکی عمر دراز کرے - آپ ہمارے وقت کا اثاثہ ہیں
گزارش ہے کہ اپنے ذہن کے کسی گوشے میں مجھے بھی جگہ دے دیجییگا اور
میرے واسطے دعا کیجیےگا کہ میں اس انتشار زدہ دنیا میں ٹھیک ڈھنگ سے
جینے کی صلاحیت حاصل کر سکوں اور اگر اوپر والے نے مجھے شاعری کا
- فن عطا کیا ہو تو اسکو آخری حد تک پہنچا کے دنیا سے رخصت ہو سکوں
ایک بار پھر آپکا دل کی گہرائیوں سے شکریہ کہ اپنے مجھے اپنی توجھ
کے لایق سمجھا - انشا الله کسی روز آپکے رو برو سلام پیش کرنے آپکی
- بارگاہ میں حاضر ہوتا ہوں
ممنون و مشکور
آپکا
منیش شکلا
لکھنؤ