کسی کے عشق میں برباد ہونا
ہمیں آیا
نہیں فرہاد ہونا
محبّت کا سبق آساں لگے ہے
بہت مشکل ہے لیکن یاد ہونا
بہت پیاری ہے آزادی کی چاہت
مگر اچھا نہیں آزاد ہونا
ہمیں دیکھو ہمارے آنسوؤں میں
عجب سا ہے ہمارا شاد ہونا
وہاں بھی پھوٹ کر رونا
پڑا ہے
جہاں ممکن نہ تھا ناشاد ہونا
کئی باتیں بھلا دینا ہی بہتر
ضروری تو نہیں سب یاد ہونا
کوئی تعمیر کی صورت تو نکلے
ہمیں منظو ر ہے بنیاد ہونا
بناتا ہے سفر کو خوبصورت
مسافت کی کوئی میعاد ہونا
منش شکلا
No comments:
Post a Comment