بات کرنے میں اگر شرماینگے
آپ پھر آگے کہاں بڑھ پاینگے
ہم وہاں سجدہ کہاں کر پاینگے
جاینگے دیکھیںگے اور مر جاینگے
کم سے کم تم دھیان تو دینے لگے
ہم ابھی تسلیم بھی کرواینگے
آپ پر جادو ذرا چلنے لگے
پھر زمانے پر بھی ہم چھا جاینگے
اک عمل دانشورانہ بھی ہے پر
ہم نے سوچا ہے کہ دھوکا کہیںگے
آنکھ موندے ہی گزر جاینگے ہم
سارے منظر دیکھتے رہ جاینگے
چوری چوری دیکھ لینگے پھر تمھیں
اور سارے راستے شرماینگے
منیش شکلا
No comments:
Post a Comment