اگر سچ ہو گیئ میری دعا تو
اچانک وہ کہیں مل ہی گیا تو
پلٹنے کی اجازت تو نہیں ہے
مگر دینے لگا کوئی صدا تو
وہ خود بھی دیر تک روتا رہے گا
اگر اس نے مجھے رونے دیا تو
یہی ہے زندگی بھر کا اثاثہ
اگر یہ زخم بھی بھرنے لگا تو
تصوّر سے لرز جاتا ہوں جسکے
اگر اسکو کسی دن دیکھتا تو
مجھے معلوم ہیں آداب الفت
مگر ہو ہی گیئ کوئی خطا تو
مداوا تو نہیں ممکن تھا کوئی
مگر وہ حال میرا پوچھتا تو
بہت کچھ که رہی تھیں اسکی آنکھیں
زباں سے بھی مگر کچھ بولتا تو
وہ جنکے ذکر سے نم ہو گیا ہوں
اگر ان بارشوں میں بھیگتا تو
منش شکلا
No comments:
Post a Comment